یورپ میں کورونا کا خوف برقرار، جرمنی نے اسپین پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

برلن(پی این آئی)یورپ میں کورونا کا خوف برقرار، جرمنی نے اسپین پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔جرمن وزارت خارجہ نے سپین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں سیاحت اور غیر ضروری دوروں پر لاگو ہوتی ہیں تاہم ہسپانوی جزیرے کینری کو اس

فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ سپین سے جرمنی واپس لوٹنے والے افراد کو لازمی طور پر کورونا ٹیسٹ کے منفی نتائج آنے تک خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔ سیاحت کے لیے مشہور بعض ہسپانوی جزیروں پر مسلسل نئے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close