وہ پہلا خلیجی ملک جس نے کورونا وائرس کو شکست دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، چند ہزار ایکٹو کیسز رہ گئے

دوحہ(پی این آئی) کورونا کی مہلک وبا پر قابو پانے میں تمام خلیجی ریاستوں میں اب تک قطر کو زیادہ کامیاب حاصل ہوئی ہے۔ قطری حکام نے اُمید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی مملکت سے کورونا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ مملکت میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی گنتی 3,134 رہ گئی ہے جبکہ 1لاکھ10 ہزار957 مریض مکمل طور

پر صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔مملکت میں گزشتہ روز مزید343افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم کسی کورونا مریض کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔قطری وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کوروناکیسز کی مجموعی گنتی1لاکھ14ہزارہو چکی ہے ، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ گزشتہ روز بھی مزید330 افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔مملکت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد190 تک جا پہنچی ہے ۔اہسپتالوں میں زیر علاج 74 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ گزشتہ روز بھی 4,607 افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، جن کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔اب تک 5 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں ۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے قطر میں کورونا کیسز کی گنتی گھٹ رہی ہے، جو بہت خوش آئند بات ہے۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ قطر سے کورونا کا خاتمہ ہو چکا ہے، تاہم جلد ہی اس وبا پر قابو پا لیا جائے گا۔تاہم اس کے لیے تمام افراد کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ اب تک پانچ لاکھ پندرہ ہزارسے زائد افراد کی کورونا سکریننگ ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ قطری حکومت نے کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے تاحکم ثانی گھروں سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔ااس کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو جیل اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ا

close