وہ واحد اسلامی ملک جہاں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مجموعی کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

مسقط(پی این آئی) خلیجی ریاست عُمان میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عمان میں 1,147نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد مملکت میں کورونا کیسز کی مجموعی گنتی 76,005ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں 94 تارکین وطن ہیں جب

کہ1,053 کا تعلق عُمان سے ہے۔ مملکت میں کورونا کے مزید13 مریض چل بسے ۔اب تک مجموعی طور پر384 افراد کورونا کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔عْمان میں کرونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، گزشتہ روز مزید 1,238 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک شفایاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد55,299 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق اس وقت21 ہزار سے زائد افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 200مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔وزارت صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں اور رہ نما ہدایات کے مطابق سماجی دوری اختیار کریں۔دوسری جانب عمانی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ عمان میں مقیم افراد کورونا کے علاج کے اشتہاروں پر توجہ نہ دیں کیونکہ بہت سے جعلساز اور فراڈیئے کورونا کے علاج کے نام پر لوگوں کی لُوٹ مار کر رہے ہیں۔رائل عمان پولیس (آر او پی) نے اپنے پیغام میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کوویڈ 19کے علاج معالجے کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والے اشتہارات پر ہرگز دھیان نہ دیں ۔ یہ بات رائل عمان پولیس نے اپنے ایک آن لائن جاری بیان میں کہی۔آر او پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انکوائریز اینڈ انویسٹی گیشن نے مختلف ذرائع ابلاغ اور اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایسے اشتہارات جو کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ہیں عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔کیونکہ مختلف طریقوں سے کورونا وائرس کے علاج کا دعویٰ کرنے والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، لہٰذا شہری ایسے جعل سازوں اور دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں اور احتیاط سے کام لیتے ہوئے ان اشتہارات پر کوئی دھیان نہ دیں۔

close