دوبارہ لاک ڈاون کے اعلان پر لوگ مشتعل ہو گئے، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا، تفصیل جانیئے

سربیا (پی این آئی)دوبارہ لاک ڈاون کے اعلان پر لوگ مشتعل ہو گئے، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا، سربیا میں حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے اعلان پر شہری مشتعل ہوگئے اور پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرلیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک سربیا

میں گذشتہ روز صدر کی جانب سے دارالحکومت بلغراد میں 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی اور جمعے سے پیر تک کرفیو کا اعلان کیا گیا جب کہ اس حکم نامے کو ملک کے دیگر شہروں میں بھی نافذ کرنے کا اشارہ دیا گیا تھا۔سربین صدر کے اعلان کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور پرتشدد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ہزاروں مظاہرین نے دارالحکومت بلغراد میں پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا اور پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھر، بوتلیں اور انڈے برسائے۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سربیا کے وزیر اعظم نے پر تشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے اپوزیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مظاہرین کی پشت پناہی کر رہی ہے اور اس کے کہنے پر مظاہرین نے پارلیمنٹ پر حملے کی کوشش کی۔

close