افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے بازار میں کار بم دھماکے اور راکٹ حملے میں بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق ہو گئے

کابل(پی این آئی):افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے بازار میں کار بم دھماکے اور راکٹ حملے میں بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق ہو گئے، افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے بازار میں کار بم دھماکے اور راکٹ حملے میں بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ہلمند

کے ضلع سنگین کے زول بازار میں میلے پر 4 راکٹ فائر کیے گئے۔صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے زول بازار میں پہلے 4 راکٹ فائر کیے جس کے بعد اسی مقام پر دھماکے سے گاڑی کو اڑایا گیا۔کار بم دھماکے اور راکٹ حملوں میں بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ہلمند میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے جب کہ افغان طالبان نے بھی واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور افغان سیکیورٹی فورسز کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ہلمند کا ضلع سنگین کا زیادہ تر علاقہ طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔

close