کئی ہفتوں کی کشیدگی کے بعد چین نے بھارت کی سرحد پر لڑاکا فوج میں اضافہ کر دیا

لداخ(پی این آئی)کئی ہفتوں کی کشیدگی کے بعد چین نے بھارت کی سرحد پر لڑاکا فوج میں اضافہ کر دیا۔:چین اور بھارت کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی کے جلو میں چینی حکومت نے بھارت کی سرحد پر انتہائی ماہر پیشہ ور لڑاکا فوج تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سرحد پر فوجی نفری میں اضافہ کردیا

ہے۔چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے بھارت کی سرحد کے ساتھ بعض حساس علاقوں میں پہاڑوں پر چڑھنے میں مہارت رکھنے اور پیشہ ور لڑاکا فوجی تعینات کیے ہیں۔خیال رہے کہ جون کے دوران دونوں ایشیائی ممالک کے درمیان چار ہزار میٹر کی بلندی پر واقع ہمالیا کی چوٹیوں پر جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں کم سے کم بیس بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے چینی فوجیوں کی تعداد کا درست اندازنہیں لگایا جاسکا۔ دو عشروں کے بعد بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی اس نہج تک پہنچی ہے۔۔۔۔۔۔۔

close