گو کورونا گو کے نعرے، مودی کی جماعت کی خاتون رہنما نے کورونا کو بھگانے کے لیے فائرنگ کر دی، مقدمہ درج

بھارت(پی این آئی)گو کورونا گو کے نعرے، مودی کی جماعت کی خاتون رہنما نے کورونا کو بھگانے کے لیے فائرنگ کر دی، مودی سرکار کی جماعت کی مقامی رہنما منجو تیواری نے کرونا وائرس کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ ’گو کرونا گو‘کے نعرے لگاتی رہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم

مودی کی اپیل پرملک بھر میں کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے یوم یکجہتی منایا گیا جس کے دوران شمعیں روشن کی گئیں اورکرونا کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما منجو تیواری نے اپنے وزیراعظم کی تابعداری مضحکہ خیز انداز میں کی، خاتون رہنما نے نائن ایم ایم پستول سے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ ’گو کرونا گو‘ کے نعرے بھی لگاتی رہیں۔ایف آئی آر درج ہونے کے بعد حکمراں جماعت کی رہنما کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اوراپنے غیر قانونی اقدام پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے یوم یکجہتی ہولی کی طرح منایا اس لیے آتش بازی کی۔

close