روس میں کورونا کی دوا تیاری میں بڑی پیش رفت، سعودی عرب کے ساتھ مل کر کلینیکل ٹیسٹ شروع کرنے کا پلان

روس(پی این آئی) روس میں کورونا کی دوا تیاری میں بڑی پیش رفت، سعودی عرب کے ساتھ مل کر کلینیکل ٹیسٹ شروع کرنے کا پلان، روس نے کورونا وائرس کووڈ 19 کیلئے امید افزاء نیا علاج تیار کرلیا ہے جس کی آزمائش وہ جلد ہی سعودی عرب کے ماہرین صحت کی شراکت میں کرسکتا ہے۔ برطانیہ میں چینی

سفیر لیو ژیاؤمنگ کا کہنا ہے کہ چین فلاح عامہ کورونا وائرس کی دوا تیار کرے گا جو دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کیلئے قابل رسائی ہوگی۔سعودی عرب کے ساتھ بہت سے سرمایہ کاری منصوبوں میں تعاون کرنے والے روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کا کہنا ہے کہ ایوی فیور نامی دوا ، جس نے طبی آزمائشوں کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں اعلیٰ افادیت کا مظاہرہ کیا ہے، نے روسی وزارت صحت سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔آر ڈی آئی ایف کے چیف ایگزیکٹو کرل دیمتریو کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب کو ایوی فیور کی ممکنہ فراہمی کے حوالے سے اپنے سعودی شراکت داروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ ہم نے روس میں کلینیکل ٹرائلز کے مثبت نتائج ان کے ساتھ شیئر کیے۔ہمارے شراکت داروں نے سعودی عرب میں ایوی فیور کے کلینیکل ٹرائل شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں چینی سفیر کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ دوا دستیاب ہوجائے تو چین اسے فلاح عامہ بنانا چاہتا ہے اور خصوصاً ترقی پذیر ممالک کیلئے دستیاب کرنا چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین اب ویکسین ریسرچ کے معاملے میں جدید ترین ممالک میں شامل ہے اور ہم اب دوسرے مرحلے میں ہیں۔ہمارے پاس پہلے ہی اعلیٰ کلینیکل ٹرائلز ہیں لیکن ہم باقی دنیا کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ در حقیقت چین برطانیہ اور دیگر ممالک بشمول امریکا کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے۔ لیکن ٹوری ایم پی ٹوبیاس ایلوڈ نے خبردار کیا ہے کہ چینی کمیونسٹ جماعت ویکسین کو ’فائدہ‘ کے طور پر استعمال کرسکتی ہے۔

close