ہمسایہ ملک میں پری مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، 10 بچوں سمیت 20 ہلاک

ممبئی(پی این آئی)ہمسایہ ملک میں پری مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، 10 بچوں سمیت 20 ہلاک۔انڈیا کی شمال مشرقی ریاستوں میں مسلسل تین دن تک ہونے والی پری مون سون بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 10 بچوں سمیت ایک ہی گاؤں کے 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔وزیر جنگلات پریمل سوکلابیدیا کا کہنا ہے

کہ جنوبی آسام ریاست کی باراک وادی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی مکان تباہ ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں ملبے سے مزید لاشیں مل سکتی ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انڈیا کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب ہر سال ہی آتے ہیں مگر مون سون کا سیزن عام طور پر جولائی اور ستمبر کے وسط میں شروع ہوتا ہے۔خطے کا پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں موسلا دھار بارش کے بعد لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ رہتا ہے۔یہ ریاست پہلے ہی متعدد اضلاع میں سیلاب سے نبردآزما ہے اور اب تک کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ دو لاکھ مکان تباہ ہوچکے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں 6 ہزار 500 ایکڑ پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close