قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 نوجوانوں کو گولیاں مارکر شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر (پی این آئی)قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 نوجوانوں کو گولیاں مارکر شہید کر دیا۔مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،آج مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا، 24 گھنٹوں میں شہید کشمیریوں کی تعداد 15 ہوگئی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے، دونوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مارکر شہید کیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close