کورونا وائرس کیخلاف بڑی کامیابی ، امریکی ڈاکٹر نے کورونا ویکسین کی تیاری کی خوشخبری سنا دی

واشنگٹن (پی این آئی) کورونا وائرس کیخلاف بڑی کامیابی ، امریکی ڈاکٹر نے کورونا ویکسین کی تیاری کی خوشخبری سنا دی…امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوسی نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا کی ویکسین رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔ ڈاکٹر انتھونی

فوسی نے کہا کہ اگر تمام چیزیں ٹھیک طریقے سے چلتی رہیں تو وی امکان ہے کہ رواں سال کے آخر تک نومبر یا دسمبر میں کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں جس کا مطلب ہے کہ ریسرچز نے پچھلے نتائج دیکھتے ہوئے اگلا قدم اٹھالیا ہے جو کہ چند مہینوں پر محیط ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر فوسی نے کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کو رد نہیں کیا اور امکان ظاہر کیا کہ کورونا کی ایک اور لہر بھی آسکتی ہے۔ امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوسی نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا کی ویکسین رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔

close