کورونا وارئرس کیخلاف جنگ میں بڑا دھچکا، کورونا کےعلاج کیلئے استعمال ہونیوالی موثر ترین دواپر پابندی لگا دی گئی

لاہور (پی این آئی) کورونا وارئرس کیخلاف جنگ میںبڑا دھچکا،کوروناکے علاج کیلئے استعمال ہونیوالی موثر ترین دواپر پابندی لگا دی گئی…. یورپی ممالک میں کورونا کے علاج کے لئے ملیریا کی دوا کو استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عرب خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ یورپی ممالک کی حکومتوں نے

محتاط رہتے ہوئے تمام ممالک میں کورونا کے علاج کے لئے ملیریا کی دوا ہائیڈراکسی کلوروکوئن کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور یورپی ممالک کی جانب سے ہائیڈراکسی کلوروکوئن کے استعمال کو روکنے سے کورونا کے علاج کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی ملیریا کی دوا کے استعمال کر روکنے کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ پوری دنیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انکشاف کے بعد ملیریا کی دوا کو کورونا کے علاج کے لئے استعمال کیا جانا شروع کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا کے مریضوں پر ہائیڈراکسی کلوروکوئن کے استعمال کی اجازت دی تھی اور انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ خود بھی کورونا سے بچنے کے لیے یہ دوا استعمال کررہے ہیں۔تا ہم بعد میں امریکی صدر نے بھی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ انہوں نے بھی اس دوا کا استعمال کرنا بند کر دیا ہے۔ ان کے بعد عالمی ادارہ صحت اور اب یورپی ممالک میں بھی کورونا کے علاج کے لئے ملیریا کی دوا کو استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کوروناو ائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک دنیا بھر میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 57 ہزار افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

close