گلیوں میں اسپرے نہ کرائیں، یہ خطرناک ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

جینیوا (پی این آئی)گلیوں میں اسپرے نہ کرائیں، یہ خطرناک ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکھنے کے لیے گلیوں میں جراثیم کش اسپرے انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ

ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ گلیوں میں جراثیم کش اسپرے کرنے سے کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ یہ لوگوں کے لیے مزید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ گلیوں یا بازاروں میں جراثیم کش اسپرے کورونا کے خا تمے میں مؤثر ثابت نہیں ہوتا کیونکہ وہ گرد اور مٹی کی وجہ سے غیر مؤ ثر ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جراثیم کش اسپرے کسی کے لیے بھی جسمانی اور نفسیاتی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ انسانوں پر کلورین یا دیگرکیمیکل کے چھڑکاؤ سے آنکھ یا جلد متاثر ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کے مطابق کسی بھی حال میں انسانوں پر جراثم کش دوا کا اسپرے نہیں کرنا چاہیے، البتہ بند جگہوں پر جراثیم کش دوا کسی کپڑے پر لگا کر استعمال کی جانی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close