امریکا کے بعد سب سے زیادہ کورونا کیسز کس ملک میں رپورٹ ہو رہے ہیں؟حیران کن تفصیلات آگئیں

واشنگٹن/ماسکو(پی این آئی)اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد اس موذی مرض کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس مرض سے متاثرہ سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں اور اس کے بعد روس کے اعداد وشمار میں ڈرامائی

تبدیلی ہوئی ہے جہاں متاثرین کی تعداد دس ہزار899کے اضافے کے ساتھ 232,243 ہوگئی ہے۔ پیر کو ملک میں 11,656 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ یہاں روزانہ کے نئے مریضوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی۔روس میں گذشتہ 10 دنوں سے لگاتار روزانہ 10 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین کا اضافہ ہو رہا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق تازہ اعداد و شمار کے مطابق روس کووڈ 19 کے تصدیق شدہ متاثرین کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ماسکو میں کووڈ 19 کی معلومات کے لیے قائم دفتر کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 علاقوں میں کورونا وائرس کے 10,899 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے۔ 43.1 فیصد متاثرین میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔‘ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 ایسے افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں وائرس کی تشخیص ہوچکی تھی۔ اموات کی کل تعداد 2116 ہے۔اب تک روس میں کورونا وائرس سے 43,512 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب افراد کی تعاد 3711 تھی۔اگر امریکہ کی بات کریں تو وہاں مریضوں کی کل تعداد تیرہ لاکھ سے زائد ہے جبکہ ہلاکتیں 81ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔

close