یورپ اور افریقہ کی پروازوں کے دوران بچوں کی پیدائش، کن ائر لائنز میں حیرت انگیز واقعات پیش آئے؟

دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات سے نائیجریا جانے والی پرواز میں خاتون مسافر نے ایک بچے کو جنم دیا جب کہ برمنگھم جانے والی پرواز کو بھی ایک خاتون کو درد زہ پر پرتگال میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات سے نائیجیریا کے شہریوں کو ان کے وطن واپس

بھیجنے کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا تھا تاہم پرواز ای کے 783 کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا جب کہ مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے نائیجیریا بھیج دیا گیا۔اماراتی ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ طیارے میں خاتون مسافر نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ ماں اور بچے کو ایئرپورٹ پر طبی امداد بھی دی گئی اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ دیگر مسافروں کو 4 گھنٹے کی تاخیر سے دوسری پرواز کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔اسی طرح برمنگھم جانے والی پرواز میں بھی ایک خاتون کو درز زہ ہوا تاہم اتفاقیہ طور پر طیارے میں موجود ایک نرس نے معاملے کو سنبھالا اور پرتگال کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی جہاں طیارہ اترتے ہی خاتون نے بچے کو جنم دیدیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close