سپر پاور امریکہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا، کورونا سے ہلاکتیں 75 ہزاسے زائد، دو کروڑ امریکی بے روزگار، ٹرمپ کے لیے مشکلات میں اضافہ

نیویارک(پی این آئی)سپر پاور امریکہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا، کورونا سے ہلاکتیں 75 ہزاسے زائد، دو کروڑ امریکی بے روزگار، ٹرمپ کے لیے مشکلات میں اضافہ، سپر پاور امریکہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا، کورونا سے ہلاکتیں 75 ہزاسے زائد، دو کروڑ امریکی بے روزگار، ٹرمپ کے لیے مشکلات اور چیلنجز میں اضافہ۔

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید دو ہزار 448 افرد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل 75 ہزار 662 ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائرس سے شدید متاثر ہونے والے ملک امریکہ میں اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 23 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔ امریکہ میں نافذ لاک ڈاؤن کے باعث گزشتہ ماہ میں تقریباً دو کروڑ افراد بیروزگار ہوئے ہیں، جبکہ بعض معاشی ماہرین کے مطابق در حقیقت تین کروڑ سے زیادہ امریکی شہری اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ماہرین کے اندازے کے مطابق امریکہ میں بیروزگاری کی شرح میں 16 فیصد مزید اضافہ ہوگا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی معاشی ٹیم پرامید ہے کہ وائرس پر قابو پانے اور کاروباری مراکز کھلنے کے بعد بیروزگار افراد میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ امریکی معاشی ماہر جول ناروف کے مطابق اگر حالات برقرار رہے تو چار کروڑ افراد کے بیروز گار ہونے کا اندیشہ ہے، جس سے امریکہ کو ایک مرتبہ پھر 1930 والے معاشی بحران کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال سے دوچار ہونا پڑے گا۔۔۔۔

close