افغان طالبان کارروائیاں روکیں، تشدد نہ کریں، امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے درخواست کر دی

امریکہ(پی این آئی)افغان طالبان کارروائیاں روکیں، تشدد نہ کریں، امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے درخواست کر دی،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان پر تشدد روکنے پر زور دیا ہے۔امریکی محکمہ خا رجہ کے مطابق امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے طالبان پر

تشدد پر قابو پانے اور 2 ماہ پرانے معاہدے کو تحفظ دینے کے لے نئی بات چیت پر زور دیا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد قطر کا دورہ کریں گے، وہ قطر کے علاوہ پاکستان اور بھارت بھی جائیں گے۔محکمۂ خا رجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد اپنے دورے کے دوران تشدد میں فوری کمی، بین الافغان مذاکرات اور افغانستان میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیئے تمام فریقین کے درمیان تعاون کی حمایت پر زور دیں گے۔اس سے پہلے امریکی فوج نے ہفتے کے روز طالبان کو خبر دار کیا تھا کہ اگر ان کی جانب سے حملے نہ روکے گئے تو رد عمل دیں گے۔……..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close