برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتیں 26 ہزار 97 ہو گئیں، کیئر ہومز میں ہونے والی 3811 اموات کو شامل کر لیا گیا

برمنگھم (خادم حسین شاہین) پہلی بار برطانوی حکومت کورونا وائرس کے باعث کیئر ہومز میں ہونے والی اموات کے اعدداوشمار سامنے لے آئی ہے، ان اعداد و شمار کے مطابق کیئر ہومز میں ہونےوالی 3811 اموات کو شامل کر کے برطانیہ میں 26 ہزار 97 تک پہنچ چکا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ اعداد و شمار میں ہسپتالوں

سے باہر کیئر ہومز میں ہونے والی اموات بھی شامل کی گئی ہیں۔اس س قبل برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس صرف ہسپتالوں کے اعداد و شمار کو ہی جاری کر رہی تھی۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد فرانس اور اسپین سے بھی زیادہ ہو گئی جب کہ امریکا میں عالمگیر وبا سے اموات کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 64 ہزار 572 ہو گئی ہے جب کہ نئی اموات سامنے آنے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہزار 669 ہو گئی ہے۔اٹلی میں وبا سے ہلاک افراد کی تعداد 27 ہزار 682 ہو گئی ہے جب کہ برطانیہ اب دنیا میں زیادہ ہلاکتوں کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 97 ہو گئی ہے۔اسپین میں اب تک کورونا سے 24 ہزار 275 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ فرانس میں یہ تعداد 24 ہزار 87 ہے۔ترکی میں بھی کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ کینیڈا میں اموات کی تعداد بھی 3 ہزار تک پہنچ چکی ہیں۔جرمنی میں 6 ہزار 467، ایران میں 5 ہزار 957 اور برازیل میں 5 ہزار 513 افراد اب تک لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بیلجیم میں بھی ساڑھے 7 ہزار افراد جب کہ نیدرلینڈ میں 4 ہزار 711 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔۔۔۔

close