حرمین شریفین کی رونقیں بحال ، سعودی حکومت نے مسجد نبوی ﷺ اور مسجد حرام کو کھولنے کا اعلان کر دیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کی حکومت نے 8 رمضان المبارک سے مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان کردیا۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے 8 رمضان المبارک سے مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت نے مسجد حرام اور

مسجد نبوی ﷺ آنے والوں کیلئے گھر سے جاء نماز لانے کو ضروری قرار دیا ہے۔ مساجد میں داخلے سے قبل ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا ہوگا ، سینیٹائزر حکومت کی جانب سے مہیا کیا جائے گا۔مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنے کی بھی ممانعت ہوگی جبکہ نمازیوں کو آپسی فاصلہ یقینی بنانا ہوگا۔ نمازی گھروں سے وضو کرکے آئیں گے، دونوں مساجد کے واش روم اور وضوخانے بند رکھے جائیں گے ، نمازی ماسک لگا کر آئیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close