بھارتی نیوی کے 26 اہلکاروں نے کورونا کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے، ٹیسٹ مثبت آ گیا

ممبئی(پی این آئی)بھارتی بحریہ کے 26 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی لنگر انداز آئی این ایس آنگرے پر تعینات 20 اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ دیگر 6 اہلکار بھی ممبئی میں ہی تعینات ہیں۔

بھارتی بحریہ کے بیان کے مطابق متاثرہ اہلکاروں میں سے زیادہ تر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔بھارتی میڈیا پورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 7 اپریل کو ایک نیوی اہلکار میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اس سے ملنے والے دیگر اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اب کورونا کی تصدیق ہوئی۔اہلکاروں میں تشخیص کے بعد ان کے رہائشی اپارٹمنٹ کو لاک ڈاؤن کردیا گیا اور وہاں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے کئی اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 488 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close