نائیجیریا میں کورونا نے صدر مملکت کے چیف آف سٹاف کی جان لے لی، افریقہ سے بڑی خبر آ گئی

ابوجا(پی این آئی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی بااثر شخصیت اور نائیجیرین صدر کے چیف آف اسٹاف مالم ابا کیاری کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق صدارتی ترجمان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیرین صدر محمد بوہاری کے دفتر سے جاری بیان میں ان

کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ 70 سالہ ابا کیاری کا مارچ میں جرمنی کے دورے کے بعد کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ 17 اپریل کو انتقال کرگئے۔چیف آف اسٹاف مالم ابا کیاری کو شوگر سمیت دیگر امراض بھی لاحق تھے، وہ نائیجرین صدر محمدو بوہاری کے سب سے اہم اور با اثر ساتھی سمجھے تھے جاتے تھے جو اب تک مغربی افریقی ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والی انتہائی اہم شخصیت ہیں۔واضح رہے کہ افریقی ملک نائیجیریا میں کورونا وائرس کے تقریباً 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 17 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close