یہ دوائی کورونا کے لئے مفید ہے، امریکا میں سائنسدانوں کا دعوی

واشنگٹن(پی این آئی)سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد یہ دعویٰ کیا تھا کہ ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے جب کہ آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے جوؤں اور پیراسائٹ کے خلاف استعمال کی جانے والے دوا بھی کورونا کے خلیوں کا خاتمہ کرنے میں مددگار ثابت ہونےکا دعویٰ

کیا تھا۔لیکن اب امریکا کے سائنسدانوں نے اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیویر کا بندروں پر کامیاب تجربے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوا کورونا کے خلاف مؤثر ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے تجربے میں بندروں کے دو گروپوں کو کورونا وائرس سے متاثر کیا بعدازاں انہوں نے ان میں سے صرف ایک بندروں کے گروپ کو اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیویر دی۔سائنسدانوں نے بندروں کو یہ دوا انفیکشن کا پہلا ڈوز لگنے کے 12 گھنٹوں بعد سے لگاتار 6 دنوں تک دی۔سائنسدانوں نے ابتدائی تجربے سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جن بندروں کو دوا دی گئی ان میں پہلی ڈوز کے 12 گھنٹوں بعد ہی بہتری نظر آنے لگی تھی۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ بندروں کے جس گروپ کا علاج کیا جا رہا تھا ان کے پھیپھڑوں میں دوسرے گروپ کی نسبت وائرس کی مقدار کم پائی گئی۔خیال رہے کہ اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیویر کو کورونا وائرس کے علاج کی ابتدائی دواؤں میں سے ایک مانا جا رہا تھا جب کہ ہیلتھ نیوز ویب سائٹ اسٹیٹ نے جمعرات کے روز رپورٹ کیا تھا کہ دوا ریمڈیسیویر شکاگو میں ایک اسپتال میں زیر علاج مریضوں پر مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close