کوروناوائرس کے باعث امریکا کی صورتحال مزید خراب ،ہلاکتوں کی تعداد 944 ہو گئی

امریکہ(پی این آئی)کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے، جہاں ایک ہی روز میں مزید 944 ہلاکتیں کے بعد مجموعی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 دن میں 37 سو سے زائد افراد جان سے چلے گئے۔امریکی ریاست نیویارک میں

مریضوں کی تعداد اسپین اور اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار ہے۔ امریکا بھر میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے، کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے ایک کروڑ 70 لاکھ شہری بے روزگار ہوگئے۔دوسری جانب امریکا میں 66 لاکھ شہریوں نے بے روزگاری الاؤنس کے لیے لیبر ڈپارٹمںٹ کو درخواستیں بھیج دیں۔امریکی فیڈرل ریزرو ڈپارٹمنٹ نے معیشت کا پہیہ چلانے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کے مزید دو ٹریلین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close