کورونا وائرس اٹلی ،سپین، امریکا اور فرانس کے بعد اسرائیل میں بھی بڑی تباہی مچانے کو تیار، کتنے مریض سامنے آچکے ہیں اور کتنی اموات ہوچکی ہیں؟ تفصیلات آگئیں

تل ابیب (پی این آئی) دنیا بھر کی طرح اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کی وبا نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے اور اس نے اسرائیل کی اہم ترین شخصیات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسرائیل میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پاکستان سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہوچکی ہے۔ورلڈاو میٹرز کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیل میں

کورونا وائرس کے 173 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 30 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں جمعہ کے روز 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2458 ہے اور یہاں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 126 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اسرائیل میں 338 مریض اس وبا کے چنگل سے اپنی جان چھڑا چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close