وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، ووہان میں کورونا وائرس کی وبا نے پھر سر اٹھا لیا، چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ پوری دنیا میں تشویش کی لہر

بیجنگ(پی این آئی)گزشتہ دنوں سے کچھ اطلاعات زیر گردش ہیں کہ چین کے شہر ووہان میں جہاں سے کورونا وائرس کی وبا پھیلی تھی کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم چینی حکومت کے آج جمعہ کو جاری کیئے گئے بیان میں پریشان کن اعدادوشمار سامنے آگئے۔برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق چین کے

قومی ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کل اکتیس کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ چار افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔چین کے سرکاری بیان کے مطابق ہلاک ہونےو الے چاروں افراد کا تعلق چینی صوبے ہوبی کے شہر ووہان سے تھا جہاں سے یہ وبا پھوٹی تھی۔رپورٹ کے مطابق اس وقت چین بھرمیں کورونا کے کل اکیاسی ہزار چھ سو بیس کیسز ہیں جبکہ ہلاکتوں کی کل تعداد تین ہزار تین سو بائیس ہوگئی ہے،کمیشن کے مطابق کورونا سے متاثرہ ساٹھ مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close