پرائیویٹ ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ،حکومت نے تین ماہ کی 60فیصد تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا

ریاض (پی این آئی) کورونا لاک ڈاؤن اور کرفیو کی وجہ سے متاثر ہونے والے پرائیویٹ سیکٹر ملازمین کو سعودی عرب کی حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی۔سعودی گزٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعہ کے روز حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے

سعودی شہریوں کو 3 مہینے کی 60 فیصد تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائے۔ حکومت کے اس اقدام پر 9 ارب سعودی ریال (2 اعشاریہ 39 ارب ڈالر) کے اخراجات آئیں گے۔سعودی حکومت کی جانب سے اس ریلیف کا اعلان صرف سعودی عرب کے شہریوں کیلئے کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کیلئے وہی کمپنیاں اپلائی کرسکیں گی جو سعودی شہریوں کو نوکری سے نہیں نکالیں گی۔ پرائیویٹ ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ،حکومت نے تین ماہ کی 60فیصد تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close