کورونا وائرس۔۔یو اے ای میں بغیر ویزہ رہائش رکھنے کی اجازت، اماراتی حکومت نے غیر ملکیوں کو بڑی پیشکش کر دی

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں رہائش کا ویزہ رکھنے والوں کو ویزے کی مدت ختم ہونے کی صورت میں کورونا وائرس کے سبب تین ماہ کیلئے جرمانے سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ رعایت ان لوگوں کو بھی حاصل ہوگی جن کے پاس دبئی کا ویزہ ہے لیکن وہ 180 دن سے زائد

عرصے کیلئے ملک سے باہر ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) میجر جنرل محمد احمد المری نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے کابینہ کے اس ہفتے کے فیصلے کی بنیاد پر یکم مارچ 2020 کو ختم ہونے والے تمام ریزیڈنسی ویزوں میں توسیع کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کے کسی بھی طرح کے ویزا یا رہائش رکھنے والے تمام افراد کو قابل تجدید مدت کے لئے کسی بھی جرمانے سے تین ماہ کی چھوٹ دی جائے گی۔اس کا اطلاق متحدہ عرب امارات کے رہائشی ان افراد پر بھی ہوگا جو ملک سے باہر ہیں۔متحدہ عرب امارات کے کابینہ کے فیصلے کے مطابق ریذیڈنسی ویزا کے حامل جو رعایتی مدت سے قبل متحدہ عرب امارات نہیں پہنچتے ہیں ، اضافی فیس کے بغیر اپنے ویزا کی تجدید کروا سکیں گے۔“رہائشی ویزا کی مختلف اقسام ہیں اور یکم مارچ سے سب کو جرمانے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ میعاد ختم ہونے والے وزٹ یا سیاحتی ویزا رکھنے والے افراد کو بھی فیصلے کے مطابق جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔مذکورہ فیصلہ دبئی میں کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔ فیصلے کا مقصد شہریوں، رہائشیوں اور زائرین کو سہولت فراہم کرنا، ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close