کورونا وائرس کے باعث ملک میں کتنے لاکھ افرادکی ہلاکتیں ہو سکتی ہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے باعث ملک میں ایک سے دو لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہا اگر اموات اس قدر بھی روک لی گئیں تو بڑی کامیابی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ڈپریشن اور اقتصادی

کساد بازاری ہوگی جس سے خودکشیوں کا رجحان بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاک ڈاؤن جلد کھولنے کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے تاریخ 12 اپریل سے بڑھا کر 30 اپریل کر دی اور خبردار کیا کہ 2 ہفتوں میں کورونا کی وبا حدوں کو چھو سکتی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اس وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات تیس اپریل تک لاگو رہیں گے۔ دنیا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض امریکا میں ہیں۔دوسری طرف کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے امریکی صدر کے مشیر انتھونی فاؤسی کے مطابق کووڈ انیس سے امریکا میں دو لاکھ تک ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close