شاندار خوشخبری،سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کیلئے مزید مہلت دیدی

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی، سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان ایئرلائن کو خصوصی رعائت دیتے ہوئے اٹھارہ مارچ تک پاکستانیوں کو واپس لے جانے کی کی اجازت دے دی۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سی اے اے نے پی آئی اے کو جدہ اور مدینہ میں پروازلانے کی

اجازت دے دی ہے۔سعودی حکومت کی رضامندی کے بعد اب پاکستان سے خالی جہاز جدہ اور مدینہ میں لینڈ کرسکیں گے جہاں سے وہ عمرہ زائرین اور مسافروں کو واپس لائیں گے۔رپورٹ کے مطابق اٹھارہ مارچ تک کی مہلت ایئر مارشل ارشد ملک کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔یادرہے سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت تمام ممالک کے مسافروں کو سعودی عرب سے واپس جانے کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔دوسری جانب سعودی حکومت کی ہدایات کے تحت وہ افراد جو سعودی شہری ہیں یا اقامہ ویزہ رکھتے ہیںانہیں بھی 72گھنٹے دیئے گئے تھے جس میں وہ سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں اور یہ مہلت اتوار 15 مارچ 2020 کی سہ پہر 3 بجے تک دی گئی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close