کرونا وائر س پھیلنے کا خطرہ ۔۔۔۔جون تک تمام تعلیمی اداروں میں قبل از وقت تعطیلات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات کے تمام تعلیمی اداروں کو رواں تعلیمی سال کے اختتام تک بند کر دیے جانے کا امکان، کرونا وائرس خدشات کے باعث امارات کے تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے طالب علم جون 2020 تک بذریعہ آن لائن کلاسز لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے باعث

متحدہ عرب امارات کے محکمہ تعلیم نے تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے گلف نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں تعلیمی سال کے اختتام یعنی جون 2020 تک متحدہ عرب امارات کے تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کر دیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے فیصلہ کیا جا چکا تاہم ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جون 2020 تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم اس دوران طالب علموں کو تعلیم دیے جانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں کو بذریعہ آن لائن تعلیم دی جائے گی۔ اس حوالے سے تمام طالب علموں کو طریقہ کار سے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ امارات کے تعلیمی اداروں نے گزشتہ چند روز کے دوران ہنگامی بنیادوں پر طالب علموں کیلئے آن لائن تعلیمی پورٹل تیار کیے ہیں۔ آن لائن تعلیمی پورٹل کے ذریعے طالب علم ناصرف اپنے معمول کے لیکچرز لے سکیں گے، بلکہ اسی پورٹل پر انہیں ہوم ورک اور اسائمنٹس بھی دی جائیں گی۔امارات کے محکمہ تعلیم کے حکام کوشش کر رہے ہیں کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود کسی طور پر طالب علموں کا نقصان نہ ہو۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اب تک کرونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آ چکے ہیں جس کے بعد ملک کو کرونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے تمام تعلیمی اداروں کو رواں تعلیمی سال کے اختتام تک بند کر دیے جانے کا امکان ۔

close