کورونا سے چین سمیت دیگر ممالک میں مزید کتنےافراد ہلاک

چین(پی این آئی) سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں خطرناک کورونا وائرس سے مزید 26 افراد ہلاک ہو گئے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 29 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔چینی حکام کے مطابق ملک میں کووڈ 19 وائرس

سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 158 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 783 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 61 ہزار 499 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے جب کہ 4 ہزار 992 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔چین کے علاوہ جنوبی کوریا، امریکا، انڈونیشیا اور پاناما میں بھی ایک ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 245 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات 4 ہزار 300 ہو گئی ہیں۔پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے جس میں سے 2 صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں جب کہ 17 افراد مختلف شہروں میں زیر علاج ہیں۔اقوام متحدہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے دیگر ممالک کے لیے ایک مثال قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چین کے صوبے ہوبئی سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس دنیا کے 119 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور ابھی تک سائنسدان کورونا وائرس کی وجوہات جاننے سے قاصر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close