نائب وزیر صحت بھی کرونا وائرس کا شکار

برطانیہ (پی این آئی) برطانوی نشریاتی ادارےکے مطابق 62 سالہ نائب برطانوی وزیر صحت جمعہ کے روز کرونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں اور منگل کو مرض کی تشخیص ہوئی۔برطانوی سیکرٹری ہیلتھ میٹ ہین کوک نے بھی تصدیق کردی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ نیڈین ڈوریس کا کرونا ٹیسٹ

مثبت آیا ہے۔ انہوں نے اپنے آپکو گھر تک محدود کرنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔نیڈین ڈوریس نے حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت کئی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔62 سالہ برطانوی نائب وزیرصحت نیڈین ڈوریس نے وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو اپنے گھر تک محدود کر لیا ہے۔نیڈین ڈوریس کہنا ہے کہ انکے ساتھ ان کی 84 سالہ والدہ رہتی ہیں جنہیں کھانسی شروع ہوگئی ہے جس پر آج انکا بھی کرونا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close