ترک صدر کا ماسکو کا سرکاری دورہ،روس نےترک صدر کو تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنا دیا

ماسکو (پی این آئی) ترک صدر کو روس میں تضحیک آمیز سلوک کا نشانہ بنا دیا گیا، گزشتہ ہفتے ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر ولادی میر پوٹن نے تمام سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھ کر انتظار کروایا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے گذشتہ ہفتے ماسکو کا سرکاری دورہ کیا۔ اس

دوران انہیں واضح طور پر توہین آمیز سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑا۔تاہم اس دوران روسی صدر نے بظاہر جان بوجھ کر ترک صدر کو توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا اور طیب اردگان کو ملاقات کیلئے انتظار کروایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کسی ملک کے سربراہ کو شیڈول ملاقات کیلئے انتظار کروانا سفارتی آداب کے منافی تصور کیا جاتا ہے۔ بظاہر روسی صدر نے ترک صدر کو ایسے سلوک کا نشانہ بنا کر شام میں ترک فوج کی کاروائیوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔بعد ازاں پھر ملاقات کے دوران شام کے صوبہ ادلب میں گذشتہ ماہ ہونے والی لڑائی کے دوران روسی اور شامی فوج کے حملوں میں درجنوں ترک فوجیوں کی ہلاکتوں پر روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردگان سے تعزیت کی۔ صدر پوٹن نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ شام میں ہماری فوج کی وجہ سے غلطی سے ترک فوجیوں کی اموات ہوئی ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا المیہ تھا۔ترک فوج نے اپنے ٹھکانوں کے بارے میں روسی اور شامی فوج کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ترکی کے جوابی حملوں میں شامی فوج کا بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔ پوٹن اور اردگان کے مابین دو طرفہ ملاقات دو گھنٹے چالیس منٹ تک جاری رہی۔ اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے آغاز میں روسی صدر نے کہا کہ ادلب کی صورتحال ایک ایسے موڑ پر داخل ہو چکی ہے جس میں ہمارے درمیان براہ راست گفتگو کی ضرورت ہے۔اس پر ترک صدر نے کہا کہ ادلب کی نازک صورت حال کو سمجھتے ہیں۔ اس لیے براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ترکی اور روس کے تعلقات اپنے عروج پر ہیں اور ہم چاہیں گے کہ یہ مزید مستحکم ہوں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں