اقوام متحدہ نے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

نئی دہلی(پی این آئی): اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بچلیٹ نے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیشن کے دفتر نے جنیوا میں بھارتی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ سربراہ انسانی حقوق کمیشن مچل

بچلیٹ نے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔دوسری جانب بھارتی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریت بل ہمارا اندرونی معاملہ ہے جس پر غیر ملکی ادارے کو اعتراض یا درخواست دائر کرنے کا آئینی اختیار حاصل نہیں۔ بھارتی حکومت اپنے ملک کے مفاد میں ہر فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے۔یاد رہے کہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مچل بچلیٹ نے متنازع بل پر اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا تھا جب کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے بھی شہریت بل سے مسلمان شہریوں کے بے گھر و بے ریاست ہوجانے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close