مہاتیر محمد نے قوم سے معافی مانگ لی

کوالالمپور (پی این آئی)مہاتیر محمد نے استعفیٰ دینے کے بعد قوم سے معافی مانگ لی، تفصیلات کے مطابق ملائشیاء کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ دینے کے بعد ٹی وی پر خطاب کیا اور کہا کہ میرے مستعفی ہونے کے بعد ملک میں جو سیاسی بحران پیدا ہوا ہے اس پر عوام سے معافی چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا

کہ میں دوبارہ وزیراعظم بننے کے لیے تیار ہوں لیکن کسی بھی سیاسی اتحادی کے بغیر حکومت کو بنایا جائیگا۔دوسری جانب ملائیشین رہنماء انور ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کی 3 سیاسی جماعتوں نے انہیں اپنا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ واضع رہے کہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے 24 فروری کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے بطور نگران وزیراعظم کے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ا س سے قبل مہاتیر محمد نے اعلان کیا تھا کہ وہ نومبر 2020 میں مستعفی ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشیا پیسیفک تعاون اجلاس میں استعفیٰ دے دوں گا،تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ ملائیشیا کے بادشاہ کو جمع کرا دیا ہے۔ مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم کے مشورے سے کیا۔مہاتیر محمد نے کہا کہ مستعفی ہونے کا میرا یہ فیصلہ پرانا ہے جس کا پہلے بھی تذکرہ کر چکا ہوں۔یہ بات بھی قابل غور رہے مہاتیر محمد کی ہراپان جماعت پارٹی2018 میں برسر اقتدار آئی تھی، جس کے بعد انہوں نے انور ابراہیم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ انہیں سونپیں گے۔ تاہم کسی قسم کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکمران اتحادی جو بھی فیصلہ کریں نومبر میں مستعفی ہو جاؤں گا۔ تاہم پھر انہوں نے چند ہی روز میں استعفیٰ دے کر نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔ خبر رساں ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حمایت حاصل ہوئی تو دوبارہ حکومت بنا لیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close