شدید بارشوں کی پیشگوئی، تمام محکوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری

کراچی(ی این آئی)شدید بارشوں کی پیشگوئی، تمام محکوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حالیہ شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام محکوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ اپنے اپنے علاقے میں انتظامات مکمل کریں، تمام سوک ایجنسیز برساتی نالوں اور ڈرینیج سسٹم کو صاف رکھیں۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس عوام کا خیال رکھیں اور مشکل گھڑی میں ان کی مددکریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو تمام سوک ایجنسیزکےساتھ کوآرڈینیشن کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔۔۔۔

close