محکمہ موسمیات نے پورا ہفتہ بارشو ں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے عید کی چھٹیوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 10سے 15اپریل تک بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر، گلگت و بلتستان میں بھی موسلادھار بارش اور پہاڑوں پ برفباری متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق 10سے15اپریل تک اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک ، چکوال، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ اور پنجاب کے دیگر شہریوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 12سے 14اپریل تک بلوچستان کے مختلف علاقوں ور 13اور 14اپریل کو کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

close