کل شروع ہونیوالا بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

پشاور (پی این آئی)خیبر پختونخوا میں کل سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 31 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔

close