آج رات کہاں کہاں بارش ہونے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آج رات بھی ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج شب موسم خشک رہے گا تاہم بعض علاقوں میں بادل موجود رہیں گے جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر او رملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گلگت اور کشمیر کے علاوہ مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور اسلام میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

close