کہاں کہاں بارش کا امکان ہے ؟ جانیئے

پشاور(پی این آئی)کہاں کہاں بارش کا امکان ہے ؟ جانیئے۔۔۔ آج رات جنوبی و وسطی پنجاب کےعلاوہ خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ، شمالی بلوچستان، اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، لاہور،اوکاڑہ، گو جرانوالا ،بہاولنگر، نارووال، گجرات اور قصور، مری،گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے،

خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہکشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔۔

close