بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم خشک رہے گا۔دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں جنوب مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

close