آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 

 

 

تاہم صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہے گی،جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ چترال ، دیر ، سوات ، کوہستان ، مالاکنڈ، کرم ، خیبر، مہمند اور وزیرستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 

 

مری، گلیات اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور ،لاہور ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، منگلا میں شدید دھند سموگ چھائے رہے گی، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ،ملتان ، خان پور، رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ، لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں بھی شدید دھند سموگ چھائے رہے گی۔ شدید دھند کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔

 

 

 

اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقےشدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے، دھند سے متاثرہ علاقوں میں دن کے درجہ حرارت مسلسل کم رہنے کے باعث شدید سردی ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

close