موسم سرما کی بارشیں شروع، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) جمعرات کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چترال، دیر، سوات، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مردان،نوشہرہ، ہری پور،پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں اوروزیرستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ،وزیرآباد، سیالکوٹ،نارووال، لاہور ،حافظ آباد سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ اورقصور میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ ، دادواور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

close