بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

روزینہ علی(پی این آئی) پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا۔

 

 

 

جبکہ شام یا رات میں دیر، چترال، سوات، کرم اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، جبکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم رہے گا، اس کے علاوہ مری ، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

close