محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

اس دوران شمال مشرقی پنجاب،خطۂ پوٹھوہاراورکشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب میں چند مقاما ت پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: لاہور(ایئر پورٹ26،تاج پورہ02) اور نارووال میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : دالبندین 44، سبی اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close