محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔

 

 

 

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، ژوب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:اٹک 60، اسلام آباد (ایئر پورٹ 18، بوکڑہ 13، گولڑہ 08، زیرو پوائنٹ 05، سیدپور 01)، راولپنڈی (چکلالہ 02)، نارووال 01،خیبر پختونخوا: چراٹ 35، مردان 26، سیدو شریف 13، بنوں 11، پاراچنار 07، کلام 04، ڈیرہ اسماعیل خان 01، بلوچستان: ژوب 12، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 05، گلگت: ہنزہ 06، گوپس اور گلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو اور نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close