شہری ہوجائیں تیار، ملک بھر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، پنجاب اور بلو چستان میں مو سلا دھار بارش کی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بالائی اورمغربی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہوائوں،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرمو سلا دھاربارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کے روزاسلام آباد ، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، با لا ئی ، وسطی پنجاب اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی ،جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔تا ہم خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربارکھان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 43، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد 42 اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ سب سے زیادہ بارش بلو چستان میں با رکھان 11، گلگت بلتستان میں استور ، بگروٹ 07، چلاس 03، بو نجی 01، خیبرپختونخوا میں پاراچنار10 دیر (بالائی 10، زیریں 04)، کالام 05، میر کھانی 03، کا کول 02، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

close