محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا، البتہ شمال مشرقی بلوچستان، کشمیراور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کل منگل کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا، اسلام آباد ،خیبرپختونخوا ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور گر دو نواح سمیت گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

close