جمعہ کے دن کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش / ہلکی برفباری جبکہ خطہ پو ٹھو ہار میں ہلکی بارش/بو ندا با ندی کا امکان ہے۔

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔تا ہم بگروٹ اور اسکردو میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ریکارڈ ہو ئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 12، کالام منفی09،استور ،پاراچنار منفی 07، گوپس ، اسکردومنفی 06 اور بگروٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close