محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلوداورموسم سرد رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہے گاجبکہ محکمہ موسمیات چترال، دیر، کوہستان، سوات اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش ا ور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا ۔مری ،گلیات سمیت خطۂ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اورملتان میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شام یا رات کے دوران کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔سکھر ، لاڑکانہ اور گردو نواح میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

close